Friday, 15 February 2013

Virtues of Hazrat Bibi Fatima...

Posted by Unknown on 04:10 with No comments
حضرت بی بی فاطمہ کے فضائل 
حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا کہ میں نے اپنی بیٹی کا نام فاطمہ اس لیے رکھا کہ اللہ تعالیٰ نے اس کو اور اس کے ساتھ محبت کرنے والوں کو دوزخ سے خلاصی عطا فرمائی۔ ایک حدیث میں ہے کہ حضرت فاطمہ پاک دامن ہیں ۔اللہ تعالیٰ نے ان پر اور ان کی اولاد پر دوزخ کو حرام فرمایا۔
ایک حدیث میں ہے کہ فاطمہ میرا جز ہیں جو انھیں ناگوار ، وہ مجھے ناگوار اور جو انھیں پسند وہ مجھے پسند۔
 ایک اور حدیث میں ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے فاطمہ ! تمہارے غضب سے غضبِ الٰہی ہوتا ہے ، اور تمھاری رضا سے اللہ راضی۔
ایک اور حدیث میں حضورپر نور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
۔
  اے فاطمہ ! کیا تم اس پر راضی نہیں ہو کہ تم ایمان والی عورتوں کی سردار ہو۔
ایک اور حدیث میں ہے کہ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا: مجھے اپنے اہل میں سے سب سے زیادہ پیاری فاطمہ ہیں۔

0 comments:

Post a Comment