Thursday, 7 March 2013

Benefiting One's Brother

Posted by Unknown on 03:48 with No comments
اپنے بھائی کو فائدہ پہنچانا

حضرت جابر بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ ہم میں سے ایک شخص کو بچھو نے ڈنک مارا۔ اس وقت ہم رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے۔ ایک شخص نے کہا:۔’’ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم ، میں دم کروں ؟‘‘
ْ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا:۔ ’’تم میں سے جو شخص اپنے بھائی کو فائدہ پہنچا سکتا ہو وہ اس کو ضرور فائدہ پہنچائے۔‘
{وضاحت: اگر کسی شخص کو دم کرنے کی درخواست کی جائے تو اسے دم کرنا چاہیئے بشرطیکہ اسے مرض کے لئے دم کرنے کے مسنون دعائیہ الفاظ معلوم ہوں }
(مختصر مسلم شریف حدیث 687 )

0 comments:

Post a Comment