سان فرانسیسکو کا دیوہیکل پُل 25 ہزار ایل ای ڈی لائٹس سے روشن
سان
فرانسیسکو …این جی ٹی…
امریکی شہرسان فرانسیسکو کے دیوہیکل پُل کو 25 ہزار
ایل ای ڈی لائٹس سے روشن کر کے دلکش بنادیا گیاہے۔ اسٹیل اور کنکریٹ سے
بنایا گیا یہ پُل سان فرانسسکو بے برج کے نام سے جانا جاتا ہے جوکہ 1936 ء
میں عام ٹریفک کی نقل وحرکت کیلئے کھولا گیاتھا۔ ماہر ڈیزائنرز نے 5فٹ
اونچے اور 57فٹ چوڑے اس پُل پر لگے دیوہیکل ڈنڈوں اور ستونوں کو
کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے منسلک 25 ہزار LEDلائٹس سے آراستہ کردیا ہے جوکہ
اندھیرا چھاتے ہی اپنی روشنی بکھیرنا شر وع کر دیتی ہیں۔ اس پُل پر کی گئی
اس سجاوٹ کو دنیا کا سب سے بڑا لائٹ sculpture کہا جارہا ہے جو کہ دو سال
تک روشن ہو کر لو گوں کو اس دلکش منظر سے محظوظ کرے گا۔

0 comments:
Post a Comment