Tuesday 26 March 2013

لاس اینجلس… آنجہانی پاپ اسٹار مائیکل جیکسن کو 1984 میں ملنے والا ایم ٹی وی ایواڈ نیلام کے لیے پیش کر دیا گیا۔لاس اینجلس میں نیلامی کے لیے پیش کیا گیا ”مون مین ایوارڈ“ ایم ٹی وی نے 1984 میں مائیکل جیکسن کے گانے”تھرلر“ کی میوزک ویڈیو پر دیا تھا۔اس میوزک ویڈیو کی تقریباً 6 کروڑ کاپیاں فروخت ہوئی تھیں۔ ایم ٹی وی ایوارڈ کے علاوہ مائیکل جیکسن کو اس ویڈیو پر 8 گریمی ایوارڈ بھی ملے تھے۔ منتظمین کو امید ہے کہ مائیکل جیکسن کا یہ ایوارڈ ایک لاکھ ڈالر میں فروخت ہوجائے گا۔ نیلامی میں دنیا بھر کے افراد آن لائن حصہ لے سکتے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment