Monday 25 March 2013

دنیائے گالف کے معروف کھلاڑی ٹائیگر ووڈز نے اکتوبر دو ہزار دس کے بعد پہلی بار عالمی نمبر ایک کا درجہ حاصل کر لیا ہے۔

انہوں نے یہ کامیابی امریکی ریاست فلوریڈا میں ہونے والے آرنلڈ پالمر انویٹیشنل کا مقابلہ دو سٹروکس کے ساتھ جیت کر حاصل کی۔
سینتیس سالہ جو نومبر دو ہزار گیارہ میں اپنے کرئیر کے بدترین درجہ بندی یعنی اٹھاونویں درجے تک پہنچ گئے تھے۔
ٹائیگر ووڈ نے آئرلینڈ کے روری میکلروئے کی جگہ لی جو اس سے پہلے عالمی نمبر ایک تھے۔
یہ ٹائیگر ووڈ کا ستترواں پی جی اے اعزاز تھا اور دو ہزار تیرہ کا تیسرا اعزاز تھا۔
انہوں نے اس کامیابی کے بعد کہا کہ ’میں یہاں اچھا کھیلا ہوں اور یہ اتنی ہی سادہ بات ہے اور یہ کہ میں اپنے کھیل سے بہت خوش ہوں۔‘
انہوں نے یہ اعزاز گیارہویں بار حاصل کیا اور کہا کہ یہ ’بہت محنت، صبر اور گالف کھیلنے کا نتیجہ تھا۔‘
امریکی ریاست فلوریڈا میں کھیلے جانے والے اس مقابلے سے پہلے ٹائیگر نے کہا تھا کہ وہ اس مقابلے سے عالمی نمبر ایک کے درجے سے زیادہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
ٹائیگر اس مقابلے کو پہلے سات مرتبہ جیت چکے ہیں اور انہوں نے عالمی نمبر ایک کی حیثیت سے چھ سو تئیس ہفتے تک درجہ بندی قائم رکھی۔
انہوں نے کہا تھا کہ ’میں صرف اچھا نہیں ہونا چاہتا جیسا میں پہلے تھا بلکہ میں بہتر ہونا چاہتا ہوں‘۔

0 comments:

Post a Comment