گزشتہ ماہ نوکیا نے پاکستان میں تین نئے لومیا اسمارٹ فونز 920، 820 اور 620 متعارف کروائے۔
ان شاندار فونز کے اجراء کے ساتھ ہی نوکیا نے لومیا لائن اپ کے لیے چند
زبردست ایسیسریز بھی متعارف کروائیں اور آج ہم انہی میں سے ایک یعنی پورٹ
ایبل این ایف سی انیبلڈ وائرلیس اسپیکر جے پی ایل پلے اپ کا مختصر ریویو
پیش کرنے جا رہے ہیں۔
اس میں ہے کیا؟
- جے بی ایل پلے-اپ ایم ڈی-51 ڈبلیو
- نوکیا بی ایل-5جے بیٹری
- یو ایس بی کیبل اور چارجر
- آڈیو کیبل
- پاؤچ اور کتابچے
ڈیزائن
جے بی ایل پلے اپ نوکیا پلے 360 بلوٹوتھ اسپیکر کا جانشیں ہے، جسے گزشتہ
سال متعارف کروایا گیا تھا۔ پلے اپ سلنڈر کی شکل کا ایک ٹاپ شوٹنگ اسپیکر
ہے جو ربڑ کی بیرونی تہہ کے ساتھ پلاسٹک باڈی کا حامل ہے۔ یہ ربڑ اچھا تو
بہت لگتا ہے لیکن اس پر انگلیوں کے نشانات اور داغ دھبے فوراً لگ جاتے ہیں،
اور ان کو مٹانے کا کوئی آسان طریقہ بھی نہیں ہے- خصوصاً اگر آپ کے پاس
کالے رنگ کا اسپیکر ہے تو۔
پلے اپ لومیا ڈیوائسز کی طرح سفید،سیاہ، پیلے اور ہلکے نیلے رنگوں میں دستیاب ہے۔
پلے اپ کا وزن 760 گرام اور پیمائش 128 ضرب 118 ضرب 118 ملی میٹر ہے۔
سب سے اوپر اسپیکر ہے جسے دھاتی جالی سے محفوظ کیا گیا ہے اور اس جالی کے وسط میں جے بی ایل کا لوگو ہے۔ یہیں پر آواز بڑھانے اور گھٹانے والے بٹن اور بیٹری انڈیکیٹر بھی موجود ہے، جو بیٹری کے کم ہونے کی صورت میں سرخ اور مکمل طور پر چارج ہونے کی صورت میں سبز رنگ دکھاتا ہے۔
سامنے کے رخ پر نوکیا لوگو اور این ایف سی انڈیکیٹر ہیں، آپ کسی بھی این ایف سی کی حامل ڈیوائس سے اسپیکر کو فوری کنکٹ کر سکتے ہیں۔ حقیقتاً اس کو ٹیپ کرنے کی ضرورت بھی نہیں ہے، صرف اپنے فون کو قریب لے جائیں اور دونوں ڈیوائسز خودکار طور پر منسلک ہو جائیں گی۔
جے بی ایل پلے اپ نوکیا لومیا ڈیوائسز کے لیے آپٹمائز کیا گیا ہے، لیکن آپ اسے دیگر این ایف سی رکھنے والی ڈیوائسز کے ساتھ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کے فون میں این ایف سی نہیں ہے تو آپ بلو ٹوتھ کو کام میں لا سکتے ہیں۔ اسی طرح آپ اپنے پی سی، لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ یا کسی بھی ڈیوائس کو کنکٹ کر سکتے ہیں۔ لیکن اگر آپ کا فون یا کوئی اور پلیئر بلوٹوتھ نہیں رکھتا تو آپ 3.5 ایم ایم کی معیاری آڈیو جیک کے ذریعے بھی منسلک ہو سکتے ہیں جو بیٹری کمپارٹمنٹ کے نیچے چھپی ہوئی ہے۔
سامنے ایک بلوٹوتھ بٹن بھی ہے، جس کے گرد ایک دائرہ ہے جو بلوٹوتھ کھلنے کی صورت میں نیلے رنگ کا ہو جاتا ہے اور بلوٹوتھ کنکشن نہ ہونے کی صورت میں سفید رنگ کا ہوتا ہے۔
پشت پر 3.5 ایم ایم کی آڈیوجیک، چارجنگ کے لیے مائیکرو یو ایس بی پورٹ اور کھولنے اور بند کرنے کے لیے پاور بٹن ہیں۔
پہلو میں ایک سوراخ ہے، جو ووفر (woofer) اور ایئر ڈکٹ کا کام دیتا ہے۔
نیچے بیٹری کمپارٹمنٹ ہے۔ پلے اپ نوکیا بی ایل-5 جے بیٹری استعمال کرتا ہے، جسے با آسانی بدلا جا سکتا ہے اور یو ایس بی پورٹ کے ذریعے چارج بھی کیا جا سکتا ہے۔ آڈیو وائر بھی نیچے کے کور میں موجود ہے۔
بیٹری 10 گھنٹے کا پلے بیک دیتی ہے اور بلوٹوتھ کی رینج تقریباً 10 میٹر ہے۔
این ایف سی ٹیپ ہماری توقعات کے برعکس اتنا تیز نہیں ہے اور اسے منسلک ہونے اور آواز پہنچانے میں تقریباً دو سیکنڈز لگ جاتے ہیں، اس کے علاوہ جب آپ اسپیکر کو بند کر دیتے ہیں تو آواز خودبخود کم از کم سطح پر چلی جاتی ہے۔ یوں دوبارہ اسپیکر کھولنے پر آپ کو دوبارہ آواز بڑھانا پڑتی ہے۔
پلے اپ میں مائیکروفون نہیں ہے، اس لیے آپ اسپیکر پر کال ریسیو نہیں کر سکتے۔ اگر آپ موسیقی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور درمیان میں کال آ جائے تو اسپیکر میوزک کو بند کر دیں گے اور آپ کی کال ختم ہوتی ہی اسے دوبارہ چلا دیں گے۔
آخری بات:
جے بی ایل پلے اپ ایک شاندار پورٹ ایبل اسپیکرہے، جو تاروں کے جھنجھٹ سے آزاد ہے۔ حجم کے اعتبار سے آواز کا معیار بہت عمدہ ہے بیٹری 10 گھنٹے کا پلے بیک دیتی ہے۔
آڈیو سازوسامان کے حوالے سے جے بی ایل بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رکھتا ہے اور یہ برانڈ دنیا بھر میں معروف ہے، گو کہ یہ کچھ مہنگا ضرور ہے لیکن اگر آپ نے حال ہی میں کوئی لومیا ڈیوائس خریدی ہے اور اس کے لیے دلکش ایسیسریز کی کی تلاش میں ہیں تو جے بی ایل پلے اپ ایک اچھی پسند ہے۔

کارکردگی:
جے بی ایل پلے اپ زیادہ سے زیادہ 89 ڈی بی کا آؤٹ پٹ رکھتا ہے، حجم کو مدنظر رکھیں تو اس کی آواز بہت اونچی، شفاف اور واضح ہے۔ 360 ڈگری کے جامع ڈیزائن کے ساتھ یہ درمیانے حجم کے کسی بھی کمرے کے لیے کافی آواز نکال سکتا ہے وہ بھی بغیر کسی مسئلے کے، اس میں باس ریفلیکس چیمبر بھی ہے جو ہلکی آوازوں کو بھی پہنچانے میں مدد دیتا ہے۔بیٹری 10 گھنٹے کا پلے بیک دیتی ہے اور بلوٹوتھ کی رینج تقریباً 10 میٹر ہے۔
این ایف سی ٹیپ ہماری توقعات کے برعکس اتنا تیز نہیں ہے اور اسے منسلک ہونے اور آواز پہنچانے میں تقریباً دو سیکنڈز لگ جاتے ہیں، اس کے علاوہ جب آپ اسپیکر کو بند کر دیتے ہیں تو آواز خودبخود کم از کم سطح پر چلی جاتی ہے۔ یوں دوبارہ اسپیکر کھولنے پر آپ کو دوبارہ آواز بڑھانا پڑتی ہے۔
پلے اپ میں مائیکروفون نہیں ہے، اس لیے آپ اسپیکر پر کال ریسیو نہیں کر سکتے۔ اگر آپ موسیقی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور درمیان میں کال آ جائے تو اسپیکر میوزک کو بند کر دیں گے اور آپ کی کال ختم ہوتی ہی اسے دوبارہ چلا دیں گے۔
قیمت اور دستیابی:
جے بی ایل پلے اپ 17 ہزار 500 روپے میں پاکستان بھر کے منتخب آؤٹ لیٹس پر دستیاب ہے۔ یہ سیاہ، سفید، پیلے اور ہلکے نیلے رنگوں میں 12 ماہ کی نوکیا وارنٹی کے ساتھ آتا ہے۔آخری بات:
جے بی ایل پلے اپ ایک شاندار پورٹ ایبل اسپیکرہے، جو تاروں کے جھنجھٹ سے آزاد ہے۔ حجم کے اعتبار سے آواز کا معیار بہت عمدہ ہے بیٹری 10 گھنٹے کا پلے بیک دیتی ہے۔
آڈیو سازوسامان کے حوالے سے جے بی ایل بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رکھتا ہے اور یہ برانڈ دنیا بھر میں معروف ہے، گو کہ یہ کچھ مہنگا ضرور ہے لیکن اگر آپ نے حال ہی میں کوئی لومیا ڈیوائس خریدی ہے اور اس کے لیے دلکش ایسیسریز کی کی تلاش میں ہیں تو جے بی ایل پلے اپ ایک اچھی پسند ہے۔
0 comments:
Post a Comment