اسٹاک
ہوم....دنیا کا ہر شخص اپنے بچوں کو خوشگوار ماحول میں بہتر سے بہترین
تعلیم دلوانے کا خواہشمند ہوتا ہے جیسے کہ سوئیڈن میں قائم کیا جانے والا
یہ جدید ترین اسکول جسے نصابی اور غیر نصابی سر گرمیوں کا مرکز تسلیم کیا
جارہا ہے۔ ایک انٹیریئر ڈیزائنر نے سوئیڈن کے شہر Stockholm میںایسا جدید
اسکول ڈیزائن کیا ہے جس میںایک کشادہ کمرے کو کلاس روم کی جگہ استعمال کرتے
ہوئے دلکش رنگ کے جدید فرنیچر سے مزین کر دیا گیا ہے۔ Vittraنامی اس اسکول
میں بچوں کو ایک گروپ کی صورت میں منقسم کرتے ہوئے ناصرف انتہائی دلچسپ
طریقوں سے پڑھایا جاتا ہے بلکہ میوزک، ڈانس، ایکرسائز اور فلمسازی کی بھی
تعلیم دی جاتی ہے ۔ تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ بچوں کو تفریح کے بھرپور
مواقع فراہم کرنے کےلئے اسکول میں ایک مووی تھیٹر بھی قائم کیا گیا ہے جہاں
بچے معلوماتی فلمیں اور ڈاکیو منٹریزبھی دیکھ سکتے ہیں ۔
Saturday, 30 March 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment