دو سو فٹ کی بلندی پر آگ میں سلگتی رسی کے ساتھ لٹکنے کا خطرناک کرتب
لندن....
بر
طانیہ میں ایک نڈر شخص نے اپنے کرتب کی انجام دہی کے بعد ثابت کر دیا ہے
کہ خطروں کے کھلاڑی مشکلات سے گھبراتے نہیں۔اس شخص نے بر طانیہ کی London
Eye کے نام سے مشہور فیرس وہیل کے ساتھ 200 فٹ کی بلندی پر آگ سے سلگتی رسی
کے ساتھ لٹک کراپنے کرتب کو پیش کیا۔صرف یہی نہیں بلکہ اس کرتب کے دوران
اس کھلاڑی کو ایک منٹ کے مختصر وقت کے دوران رسی کو مکمل جلنے سے قبل اپنے
جسم پر پہنی جیکٹ کو جس میں اس کے ہاتھوں کو کمر کے ساتھ با ندھا گیا تھا
اتار پھینکنا تھا ۔رسی سے آگ پھیلتی ہو ئی اس کی جیکٹ پر بھی آ پہنچی لیکن
اس نے حوصلہ نہیں ہارا اور فیرس وہیل کے ایک کیپسول سے لٹکتے ہو ئے لاتعداد
تماشائیوں کے سامنے جیکٹ کو اتار پھینکا اور کامیابی سے کرتب پایہ تکمیل
تک پہنچادیا۔

0 comments:
Post a Comment