Tuesday 26 March 2013

Please Value Your Dear Relations

Posted by Unknown on 07:41 with No comments

 اپنے پیارے رشتوں کی قدر کیجئیے

ڈاکٹر خالد المنیف گھریلو تعلقات کے علم میں عبور رکھتے ہیں
اسی موضوع پر ایک بار لیکچر دیتے ہوئے انہوں نے حاضرین سے فرمائش کی کہ سب لوگ اپنے اپنے موبائل فون نکال کر میسیج میں (آئی لو یو) لکھیں اور اپنی اپنی گھر والی کو یہ میسیج بھیجیں۔ کچھ لوگوں نے واقعی یہ پیغام لکھ کر روانہ کیا، ایک منٹ سے بھی کم وقت میں ان لوگوں کے موبائل فون بجنے یا پیغام واپس آنا شروع ہوگئے۔ ایک خاتون نے لکھا تھا کہ یہ فقرہ سننے کیلئے تو میں ترس ہی گئی تھی میں بھی تم سے پیار کرتی ہوں اور مرتے دم تک تمہارے اس پیغام کو یاد رکھونگی۔ ایک نے یوں لکھا تھا: تم خیریت سے تو ہو ںاں؟ ہسپتال تو نہیں پہنچے پڑے، مجھے فورا اپنی خیریت سے آگاہ کرو۔ جن لوگوں کو پیغامات کی بجائے فون آئے تھے ان میں ایک نے تو اس بات پر اصرار کیا تھا کہ ابو محمد تمہارا موبائل کہیں چوری تو نہیں ہوگیا کیونکہ مجھے ابھی ایک عجیب قسم کا پیغام ملا ہے۔

اپنے پیارے رشتوں کی قدر کیجئیے انہیں وقت دیں کیونکہ وہ آپ کی توجہ چاہتے ہیں

0 comments:

Post a Comment