Thursday, 7 March 2013


روس :تیس سال سے سویا آتش فشاں لاوا اُگلنے لگا
ماسکو…این جی ٹی…
 آتش فشاں کے پھٹنے کا عمل اور اس کے لاوے کا پل بھر میں چیزوں کو راکھ کردینا انتہائی دل دہلادینے والا منظر ہوتا ہے لیکن روس میں پھٹنے والا آتش فشاں پہاڑ اور اس سے نکلنے والا لاوا سیاحوں کی توجہ کا مر کز بن گیا۔ Plosky Tolbachik نامی یہ آتش فشاں پہاڑ تیس سال کے بعد پھرپھٹ گیا ہے جس سے ہرسیکنڈ میں 12سو ٹن لاوا با ہر نکل رہا ہے۔ اس آتش فشاں سے نکلتے گرم لاوے اور تپش کے باعث 10ہزار فٹ کی فضائی بلندی تک راکھ اور دھواں دیکھا جاسکتا ہے۔ تیس سال کے بعد یہ آتش فشاں پچھلے سال نومبر سے پھٹنا شروع ہو گیا تھا اور اب تک اس سے لاوا نکلنے کی رفتار میں کو ئی کمی نہیں آئی۔ آتش فشاں کے قدرتی دلکش منظر کو دیکھنے کیلئے دنیا بھر سے خطروں کے کھلاڑی سیاح یہاں کا رخ کر رہے ہیں جبکہ اس کے آس پاس رہنے والے مقامی افراد کو اس سے دور رہنے اور محفوظ مقام کی طرف نقل مکانی کی ہدایات دے دی گئی ہیں۔

0 comments:

Post a Comment