Sunday 10 March 2013

ایک آدمی نے کہیں سے قیمتی کپڑا منگوایا اور سوٹ سلوانے کے لیے ایک درزی کے پاس گیا ۔ درزی نے کپڑے کی پمائش کرکے کہا کہ کپڑا کم ہے اس سے آپ کا سوٹ نہیں بن سکتا وہ آدمی کسی دوسرے درزی کےپاس چلا گیا اس درزی نے اسی کپڑے میں سوٹ بنانے کی حامی بھر لی اور دو دن بعد آنے کو کہا
دو دن بعد وہ آدمی اس درزی سے سوٹ لینے گیا تو سوٹ تیار تھا وہ سوٹ لے کر باہر نکل رہا تھا تو اس نے دیکھا کہ ایک چھوٹے بچے نے بھی اسی کپڑے سے بنا ہوا سوٹ پہنا ہوا ہے اسے بہت غصہ آیا اور اس نے درزی سے بازپرس کی تو درزی مان گیا کہ اس نے اسی کے کپڑے میں سے اپنے بیٹے کا سوٹ بھی بنایا ہے
وہ آدمی اس پہلے درزی کے پاس گیا اور کہنے لگا کہ جس کپڑے سے تم نے میرا سوٹ بنانے سے انکار کردیا تھا تمہارے ساتھ والے درزی نے نہ صرف میرا سوٹ بنا دیا بلکہ اپنے بیٹے کا سوٹ بھی اسی کپڑے سے بنا دیا
درزی بہت حیران ہوا اور کہنے لگا کہ یہ کیسے ممکن ہوسکتا ہے کپڑا تو واقعی کم تھا ، پھر کچھ سوچ کر کہنے لگا کہ اچھا اس درزی کے بیٹے کی کتنی عمر ہے
آدمی نے جواب دیا چھ سال
درزی نے کہا ، بس یہی بات ہے کہ اس نے آپکا سوٹ بنا دیا اور میں نے انکار کردیا تھا کیونکہ میرے بیٹے کی عمر اٹھارہ سال ہے

0 comments:

Post a Comment