Tuesday 12 March 2013

The Attributes Of a Man To Go In Paradise

Posted by Unknown on 00:22 with No comments
جنت میں جانے والے کے اوصاف

رسول کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا:۔
’’تم میں سے آج کون روزہ دار ہے ؟
ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ نے کہا کہ میں۔
آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا:۔ ’’تم میں سے آج کس شخص نے مسکین کو کھانا کھلایا؟
ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں نے۔
آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا تم میں سے آج کس شخص نے مریض کی عیادت کی؟
ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے کہاـ:۔ ’’ میں نے‘‘۔
رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا:۔’’ جس شخص میں مندرجہ بالا ا وصاف پائے جائیں وہ ضرور جنت میں جائے گا ‘‘۔
(عن ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ مختصر صحیح مسلم حدیث 775)

0 comments:

Post a Comment