Friday, 8 March 2013

The Intention of Fasting Means...

Posted by Unknown on 07:32 with No comments
روزے کی نیت کا مطلب

 جس طرح نماز میں بتایا گیا کہ نیت دل کے ارادے کا نام ہے۔ زبان سے کہنا شرط نہیں، یہاں بھی وہی مراد ہے، مگر زبان سے کہہ لینا مستحب ہے تاکہ زبان و دل میں موافقت رہے۔ عامۂ کتب

نیت کے الفاظ

 اگر رات میں نیت کرے تو یوں کہے: نویت ان اصوم غداللہ تعالیٰ مین فرض رمضان ہذا، یعنی میں نے نیت کی کہ اللہ عزوجل کے لیے اس رمضان کا فرض روزہ کل رکھوں گا۔ اور عام طور پر مشہور یہ الفاظ ہیں :وبصوم غد نویت ان شاء اللہ تعالیٰ، اور دن میں نیت کرے تو یہ کہے: نویت ان اصوم ہٰذا الیوم للہ تعالیٰ من فرض رمضان ہٰذا، یعنی میں نے نیت کی کہ اللہ تعالیٰ کے لیے آج رمضان کا فرض روزہ رکھوں گا۔
اور اگر تبرک و طلب توفیق کے لیے نیت کے الفاظ ہیں ’’ انشا ء اللہ تعالیٰ ‘‘ بھی ملالیا تو حرج نہیں۔ اور پکاارادہ نہ ہو، مذبذب ہو تو نیت ہی کہاں ہوئی ( جوہر ہ نیرہ) تو روزہ بھی نہ ہوگا۔

0 comments:

Post a Comment