Friday, 8 March 2013

How long can the intention?

Posted by Unknown on 07:36 with No comments
نیت کب سے کب تک ہو سکتی ہے؟
ادائے روزہ رمضان نذرمعین اور نفل کے روزوں کے لیے نیت کا وقت غروب آفتاب سے ضحوئہ کبریٰ تک ہے یعنی جس وقت آفتاب خط انصف النہا ر شرعی پر پہنچے۔ اس سے پیشتر نیت ہو جانا ضروری ہے۔ ( در مختار) اسے آسانی کے لیے یوں سمجھ لو کہ زوال سے کم از کم ۳۹منٹ اور زیادہ سے زیادہ ۴۸ منٹ پیشتر روزے کی نیت کر لینی چاہیے۔ کہ اگرچہ ان تین قسم کے روزوں کی نیت دن میں بھی ہو سکتی ہے۔ مگر رات میں نیت کر لینا مستحب ہے۔
(در مختارجوہرہ)


نیت کے بعد کچھ کھا پی لیا تو نیت باقی رہی یا نہیں؟

رات میں نیت کی پھر اس کے بعد رات ہی میں کھایا پیا تو نیت جاتی نہ رہی وہی پہلی کافی ہے ۔ پھر سے نیت کرنا ضروری نہیں
(جوہرہ)

0 comments:

Post a Comment