قضائے رمضان کی نیت
ادائے رمضان، نذرمعین اور نفل کے علاوہ باقی روزے مثلاً قضائے رمضان اور
نذر غیر معین اور نفل کی قضا (یعنی نفلی روزہ رکھ کر توڑ دیا تھا اس کی
قضا) اور نذر معین کی قضا اور کفارہ کا روزہ اور ایسے ہی اور روزے ، ان سب
میں عین صبح چمکتے وقت یا رات میں نیت کرنا ضروری ہے۔ اور یہ بھی ضروری ہے
کہ جو روزہ رکھتا ہے خاص اس معین کی نیت کرے۔ ان روزوں کی نیت اگر دن میں
کی تو نفل ہوئے۔ پھر بھی ان کا پورا کرنا ضروری ہے توڑے گا تو قضا واجب
ہوگی۔
(درمختار وغیرہ)
(درمختار وغیرہ)
0 comments:
Post a Comment