Friday, 8 March 2013

روزہ توڑنے کی نیت سے روزہ رہتا ہے یا نہیں؟

جس طرح نماز میں کلام کی نیت کی مگر بات نہ کی تو نماز قاسد نہ ہوگی۔ یوں ہی رزے میں توڑنے کی نیت سے روزہ نہیں ٹوٹے گا۔ جب تک توڑنے والی چیز نہ کرے (جوہرہ) اور اگر رات میں روزہ کی نیت کی پھر پکا ارادہ کر لیا کہ نہیں رکھے گا تو وہ نیت جاتی رہی۔ اگر نئی نیت نہ کی اور دن بھر بھوکا پیاسا اور روزہ دار کی طرح رہا تو روزہ نہ ہوا۔
(در مختار وغیرہ)


سحری کھانا نیت میں شمار ہے یا نہیں؟
سحری کھانا بھی نیت ہے خواہ رمضان کے روزے کے لیے ہو یا کسی اور روزے کے لیے مگر جب سحری کھاتے وقت یہ ارادہ ہے کہ صبح کو روزہ نہ رکھوں گا۔ تو یہ سحری کھانا نیت نہیں۔ 
(رد المحتار وغیرہ)

0 comments:

Post a Comment