تیرہ سالہ چینی لڑکے اور خطرناک اژدھے کی منفرد دوستی
بیجنگ
…
عام طور پر خطرناک سانپوں اور اژدھوں کا نام سنتے ہی خوف طاری ہو جاتاہے
لیکن چین سے تعلق رکھنے والا ایک تیرہ سالہ بچہ ایسا بھی ہے جسے اژدھوں سے
غیر معمولی انسیت ہے۔ یہ بہادر اور نڈر لڑکا اپنی پیدائش کے بعد سے 15فٹ
طویل اژدھے کے ساتھ رہ رہا ہے اور پالتو بلی یا کتے کی طرح ناصرف اپنے ساتھ
سلاتا ہے بلکہ اسے پیار سے کھلاتا پلاتا بھی ہے۔220پونڈ وزنی یہ اژدھاAzhe
Liuنامی اس بچے سے اس قدر مانوس ہوچکا ہے کہ ان کو ایک دوسرے سے الگ رکھنا
ناممکن ہے یہاں تک کہ اس بچے کے والدین کو اس انوکھی دوستی پر اتنا بھروسہ
ہے کہ وہ انہیں اکیلے گھر پر چھوڑ کر بھی چلے جاتے ہیں۔

0 comments:
Post a Comment