چینی نوجوان کا چار انگلیوں پر توازن قائم رکھنے کا عالمی ریکارڈ
بیجنگ
…این جی ٹی …اُلٹے کھڑا ہوکر اپنے جسم کا توازن برقرار رکھنا بیحد مشکل
کام ہے لیکن چینی باشندے کے لیے تو یہ شاید بہت ہی آسان ہے۔چین سے تعلق
رکھنے والےWang Weibaoنامی نوجوان نے الٹے کھڑے ہوئے اپنا جسم کا توازن صرف
چار انگلیوں پر برقرار رکھتے ہوئے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔چین کے
دارالحکومت بیجنگ میں ایک شو کے دورانWeibaoنے19اعشاریہ23سیکنڈ تک اپنے
پورے جسم کا وزن صرف چار انگلیوں پر ڈالتے ہوئے اپنا نام گینز ریکارڈ بکس
میں درج کروالیا۔
0 comments:
Post a Comment