واشنگٹن
…وائٹ ہاؤس کے دروازے 30ہزار بچوں اور والدین کے لیے کھول دیے گئے جنہوں
نے یہاں ہونے والے135ویں سالانہ ایسٹر ایگ رول مقابلوں میں حصہ لیا۔ہانڈی
کے چمچے کی مدد سے گھاس پر انڈوں کو رول کرنے کے اس منفرد مقابلے کے لیے
ہزاروں بچے میدان میں اُترے جن کے لیے وائٹ ہاؤس کے شمالی گارڈن کو خوبصورت
انداز میں مختلف رنگوں سے سجادیا گیا تھا۔رواں سال ایسٹر ایگ رول کی
تھیم’بی ہیلتھی،بی ایکٹو ،بی یو‘رکھی گئی تھی جس میں شامل بچے جہاں انڈوں
سے ریس لگاتے نظر آئے وہیں مختلف اسپورٹس میں حصہ لیتے،کہانیاں و میوزک
سنتے اور خاتون ِ اول مشیل اوباما کیساتھ کھانے پکانے کی تراکیب سیکھتے
دکھائی دیے۔
Tuesday, 2 April 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)

0 comments:
Post a Comment