Wednesday, 24 April 2013



نیویارک …این جی ٹی …دنیا بھر میں پرکشش خواتین کے درمیان مقابلہ حسن کا انعقاد تو کیا جا تا ہی ہے لیکن حال ہی میں امریکی ریاست آئیوامیں کتوں کی ایک خاص نسل بُل ڈاگزکے مقابلہ حسن کا انعقاد کیا گیا۔ اس مقابلے میں صحتمند اور توانا بُل ڈاگز نے ما ڈلز کی طرح رنگ برنگے ملبوسات،وگز،ہیٹس،ٹراؤزر اور کو ٹس پہنے ریمپ واک کرتے ہوئے اپنے حسن کے جلوے دکھائے۔ ہیکل بیری نامی چار سالہ بُل ڈاگ اس مقابلے میں شامل اپنے46 حریفوں کو پیچھے چھوڑ کر ججز کو متاثر کر نے میں کامیاب رہاجسکے سر پر سال کے خوبصورت بل ڈاگ کاتاج سجا دیا گیا۔کھلے میدان میں منعقد ہونے والا یہ مقابلہ حسن ایک میلے کا سا منظر پیش کر رہا تھا جہاں تمام بل ڈاگز کی حوصلہ افزائی کیلئے شائقین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

0 comments:

Post a Comment