Wednesday, 24 April 2013



لندن …این جی ٹی …پالتو جانور اگر معذور ہوجائے تو مالکان اُسے ہر حال میں خوش رکھنے کی کوشش کرتے دکھائی دیتے ہیں۔برطانوی علاقے بلیک پول سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے بھی اپنی معذور گولڈ فش کو دیگر ساتھی مچھلیوں کی طرح خوش و خرم رکھنے کے لیے اُس کے لیے خصوصی لائف جیکٹ ڈیزائن کرڈالی۔ری سائیکل پائپوں سے بنائی گئی ہلکی پھلکی لائف جیکٹ پہنے آئن اسٹائن نامی یہ معذور گولڈ فش اب ایکوریم میں گول گول چکر لگاتی نظر آتی ہے۔اس گولڈ فش کے مالک کا کہنا ہے کہ وہ نہیں چاہتا تھا کہ معذوری کے باعث اُسکی چہیتی گولڈ فش ایوکریم کی تہہ تک محدود ہوکر رہ جائے لہٰذا اُس نے آئن اسٹائن کے بحفاظت تیرنے کے لیے یہ خصوصی لائف جیکٹ تیار کرڈالی۔رنگ برنگے پائپوں سے بنی خوبصورت سی لائف جیکٹ پہنے ایکوریم کی سیر کرتی نظر آتی اس ننھی منی گولڈ فش کی وڈیو نے آن لائن راتوں رات مقبولیت حاصل کرگئی ہے جسے دھڑا دھڑ لوگ ایک دوسرے کیساتھ شےئر کررہے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment