Thursday, 25 April 2013



بوگوٹا… این جی ٹی… پولیس شہریوں کی حفاظت اور خدمت کیلئے ہر وقت چا ق و چوبند رہتی ہے تاہم اس پولیس اہلکار کی حاضر دماغی مثال شاید ہی کہیں ملے جس نے ٹرین کی زد میں آ نے والے شخص کو بر وقت پیچھے کی جانب کھینچ کر کچلے جانے سے بچا لیا۔ کولمبیاسے تعلق رکھنے والا یہ فرض شناس پولیس اہلکار ریلوے اسٹیشن پر معمول کی گشت پر تھا کہ جیسے ہی ٹرین پلیٹ فارم پر پہنچی وہاں موجود ایک سر پھرا شخص تیزی سے ٹرین کی جانب بڑھا اور ٹریک پر کودنے کی کوشش کی ۔ٹرین کے نیچے کچلے جانے کے خطرے کو یکسر نظر انداز کرنے والے اس شخص کے ارادے کو پولیس اہلکار نے بھانپ لیا اورفوراً ہی آگے بڑھ کر اسے پیچھے کی جانب کھینچ لیا ۔ اگر پولیس اہلکاربر وقت حاضر دماغی اور پھرتی کا مظاہرہ نا کرتا تو یقینا ٹرین کی جانب بڑھتے اس شخص کا کچومر ہی بن جاتاجسے بعد ازاں پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لے لیاگیا۔

0 comments:

Post a Comment