کانس
،فرانس …66ویں کانس فلم فیسٹیول کی جیوری کا حصہ منتخب ہونے پر بھارتی
اداکارہ ودیا بالن نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ کانس
فلم فیسٹیول کے ججوں کے پینل کا حصہ منتخب ہونا ان کے لیے ایک بہت بڑا
اعزاز ہے اور وہ امید کرتی ہیں کہ اپنے فرائض باخوبی نبھا پائیں گی۔ ان کے
مطابق بالی ووڈ کے 100 سال مکمل ہونے پر اس انڈسٹری کا حصہ ہونا اور پھر اس
انڈسٹری کی دنیا کے سب سے مقبول فلمی میلے میں نمائندگی کرنا ان کے لیے
فخر کی بات ہے۔ ودیا کا کہنا ہے کہ اس سال کانس میلے میں شامل بھارتی فلموں
سے ان کی کئی امیدیں جڑی ہیں۔کانس فلم فیسٹیول 15 مئی سے فرانس کے شہر
کانس میں شروع ہو گا۔
Thursday, 25 April 2013
کانس فلم فیسٹیول : ججوں کے پینل کا حصہ بننااعزاز ہے،ودیا
Posted by Unknown on 19:09 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment