Friday, 19 April 2013



میامی …دنیا بھر میں دیوانوں کی کوئی کمی نہیں جو اپنی دیوانگی اور جنون کو پورا کرنے کے لیے ہر حد سے گزرنے کے لیے تیار نظر آتے ہیں۔امریکی ریاست فلوریڈا کے شہربوکا ریٹن سے تعلق رکھنے والی کیلی فاکسٹن کا شمار اگر ایسے ہی لوگوں میں کیا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا جو اپنی پالتو گلہری سے جنون کی حد تک محبت کرتی ہیں ۔کیلی کی دیوانگی اس سطح پر پہنچ چکی ہے کہ انہوں نے اپنی پالتو گلری شوگر کرش کو سپر ماڈل بناتے ہوئے اسکی فوٹوگرافی کے لیے اپنے گھر کے لیونگ روم کوفوٹو اسٹوڈیو میں تبدیل کر ڈالا ہے۔ گھر میں شاہانہ ٹھاٹ بھاٹ اور نازنخروں کیساتھ رہنے والی شوگر کرش نامی اس گلہری کی الماری4ہزار شاندار ملبوسات سے بھری پڑی ہے جسکے رہنے کے لیے شاندار مخملی بسترو کمبل سے مزین پنجرا اور باہر گھومنے جانے کے لیے خصوصی پش چےئر بنوائی گئی ہے جس پر کیلی نامی یہ دیوانی خاتون اب تک کم و بیش5لاکھ35ہزار ڈالر خرچ کرچکی ہیں۔کیلی کی دیوانگی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ انکے شوہر ڈریو گارڈنر اپنی بیگم کے شوق کے اخراجات اُٹھانے کے لیے ہفتے میں70گھنٹے کام کرتے ہوئے بحیثیت ٹیچر،پرائیوٹ ٹیوٹر اورپیشہ ور موسیقار تین جابز کرتے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment