Tuesday, 30 April 2013



بلفاسٹ…شمالی آئرلینڈکے شہر ڈیری میں دلہنوں کے منفرد میلے کا انعقاد کیا گیا ۔شہر کے شہرہ آفاق پیس برج پر دور دور تک سفید عروسی جوڑوں میں ملبوس ہر عمراور ملک سے تعلق رکھنے والی خواتین ہی دکھائی دے رہی تھیں۔امدادی مقاصد کے تحت منعقد کیے گئے اس دلچسپ ایونٹ میں 750سے زائد خواتین نے عروسی جوڑے میں شرکت کرتے ہوئے نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔ منتظمین 2ہزار13خواتین کو جمع کرنا چاہتے تھے جسکے لیے شادی شدہونا ضروری نہیں تھا بلکہ غیر شادی شدہ خواتین بھی اس میں حصہ لے سکتی تھیں بشرطیکہ وہ عروسی جوڑا زیب تن کرکے آئیں۔دلہنوں کے اس عظیم الشان اجتماع میں جہاں نوجوان اور درمیانی عمر کی لڑکیاں نظر آئیں وہیں اماؤں اور نانیوں سمیت چند مردوں نے بھی وائٹ گاؤنز کیساتھ اس امدادی ایونٹ میں حصہ لیا۔اس موقع پر ہر قسم،ڈیزائن اور اسٹائل کے عروسی ملبوسات دیکھنے کو ملے، جہاں کچھ خواتین نے روایتی عروسی جوڑوں کو ترجیح دی تو کچھ نے جدید اور اسٹائلش کٹ کے ویڈنگ ڈریس پہنے جبکہ چند خواتین سفید ساڑھیوں میں بھی نظر آئیں۔

0 comments:

Post a Comment