Friday, 26 April 2013



بیجنگ …جہاں دشوار گزاراور کٹھن راستوں پر مشتمل پہاڑوں کی بلند چوٹی سَر کرنے میں کئی دِن اور مہینے لگ جاتے ہیں وہیں چین میں ایک ایسا پہاڑ بھی موجود ہے جہاں منٹوں میں پہاڑ کی چوٹی سَر کی جا سکتی ہے۔کیوں حیران ہو گئے نا۔درحقیقت ماہر انجینئرز نے چینی شہرZhangjiajieمیں واقع 1ہزار 70فٹ بلند پہاڑ پر لفٹ نصب کر دی ہے جس میں سوار ہونے کے بعد 2منٹ کے اندر پہاڑ کی چوٹی پر پہنچا جا سکتا ہے۔پہاڑ میں نصب لوہے کے مضبوط پائپوں سے جُڑی شیشے کی اس لفٹ میں بیک وقت 48افرادسوار ہوسکتے ہیں جو ناصرف اس دلکش وادی کے قدرتی حسن سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں بلکہ بلند پہاڑ کے انوکھے سفر کے مزے بھی لے سکتے ہیں۔واضح رہے کہ Bailong Elevatorنامی یہ لفٹ 2002میں 19ملین ڈالر کی لاگت سے تعمیر کی گئی تھی جسے حفاظت کے پیشِ نظر فوری ہی بندکر دیا گیا تھا تا ہم رواں سال اسے مقامی افراد اور سیاحوں کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا ہے

0 comments:

Post a Comment