لاہور…لاہور
میں خسرہ سے اموات کا سلسلہ جاری ہے ، آج مزیددو بچے جاں بحق
ہوگئے،ہلاکتوں کی تعداد 70سے زائد ہوگئی ، حکومت کی طرف سے بچوں کو خسرے سے
بچاوٴ کے ٹیکے لگانے کا سلسلہ بھی جاری رہا۔منگل کو چلڈرن اسپتال لاہور
میں دو بچے خسرہ کے باعث جاں بحق ہوگئے جن میں چونگی امرسدھو کے آٹھ ماہ کا
اورنگ زیب اور پتوکی کا دو سالہ احمد شامل تھے ۔ادھر محکمہ صحت پنجاب نے
خسرے سے بچاؤ کے لئے لاہور میں خصوصی مہم شروع کردی ہے جس میں چھ ماہ سے دس
سال تک کے تیس لاکھ سے زائد بچوں کو خسرے سے بچاوٴ کے ٹیکے لگائے جائیں گے
اور یہ مہم پانچ مئی تک جاری رہے گی جس میں خصوصی ٹیمیں گھر گھر جاکر اور
سکولوں میں بچوں کو خسرے سے بچاوٴ کے ٹیکے لگائیں گی۔
Tuesday, 30 April 2013
لاہور میں خسرہ سے اموات کا سلسلہ جاری ،مزیددو بچے جاں بحق
Posted by Unknown on 01:44 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment