Showing posts with label Measles. Show all posts
Showing posts with label Measles. Show all posts

Wednesday, 5 June 2013


لاہور…خسرہ کے بے رحم پنجوں نے پنجاب کوجکڑ رکھاہے،روزانہ کئی بچے اس کا شکار ہوکر موت کے منہ میں جا رہے ہیں، پچھلے24گھنٹوں کے دوران خسرہ میں مبتلامزید4بچے دم توڑ گئے،صوبے میں خسرہ کی وجہ سے کل اموات141۔اور متاثرہ مریضوں کی کل تعداد15ہزار998تک پہنچ گئی ہے۔محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق پچھلے24گھنٹوں کے دوران شیخوپورہ میں2،میواسپتال میں ایک اورچلڈرن اسپتال میں ایک بچہ خسرہ کا شکار بنا۔اس دوران صوبے میں236خسرہ کے نئے کیسزسامنے آئے،لاہورمیں خسرہ کے33 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ترجمان نے مزیدبتایاکہ رواں سال کے د وران پنجاب میں خسرہ سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد15ہزار998ہوگئی،جبکہ صرف لاہور میں یہ تعداد4ہزار878تک پہنچ گئی،پنجاب میں خسرہ کی وجہ سے اب تک کل اموات141 اورلاہور میں80ہوچکی ہیں۔

Thursday, 30 May 2013


لاہور … لاہور میں خسرہ کے مرض میں مبتلا مزید 2 بچے چل بسے ، گزشتہ 5 ماہ کے دوران پنجاب میں خسرہ سے جاں بحق بچوں کی تعداد 123تک پہنچ گئی۔ محکمہ صحت پنجاب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پچھلے 5 ماہ کے دوران خسرہ سے متاثرہ بچوں کی تعداد 14 ہزار 823 تک چلی گئی، لاہور میں آج صبح خسرہ سے ڈیڑھ سالہ 2 بچے خسرہ کی بھینٹ چڑھ گئے ، لاہور کی انعم گنگا رام جبکہ مریدکے کی سائرہ نے میو اسپتال میں دم توڑا ۔ محکمہ صحت کے مطابق خسرہ سے نمٹنے کیلئے 24 جون سے پنجاب کے 12 اضلاع میں خسرہ کی خصوصی مہم شروع کی جائے گی جس میں بچوں کو خسرہ سے بچاوٴ کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے

لاہور…لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں خسرہ کے مرض میں مبتلا مزید دو بچے چل بسے۔پنجاب میں خسرہ سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 123 ہو گئی ہے۔محکمہ صحت پنجاب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں خسرہ سے متاثرہ بچوں کی تعداد 14 ہزار 823 ہوگئی ہے۔لاہور میں آج صبح خسرہ سے ڈیرھ سالہ دو بچے خسرہ کی بھینٹ چڑھ گئے۔ان میں لاہور کی انم اور مریدکے کی سائرہ شامل ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق خسرہ سے نمٹنے کے لئے 24 جون سے پنجاب کے بارہ اضلاع میں خسرے کی خصوصی مہم شروع کی جائے گی۔ جس میں بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے خفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔

Friday, 24 May 2013


لاہور…میواسپتال لاہور میں خسرہ سے متاثرہ دوبچیاں جاں بحق ہوگئیں جبکہ 24گھنٹوں کے دوران 47نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔میواسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والی بچیوں میں ایک سالہ زہرہ اوردوسالہ ثنا ء شامل ہیں جن کا تعلق ضلع شیخوپورہ سے ہے۔ان دو بچیوں کے بعد میواسپتال میں مرنیوالے بچوں کی تعداد50 ہوگئی ہے ۔اس وقت خسرہ سے متاثرہ21بچے ا ب بھی آئی سی یومیں داخل ہیں۔لاہورشہر کے بڑے اسپتالوں میں خسرہ سے ہلاکتوں کی تعداد121تک پہنچ گئی ہے

Wednesday, 15 May 2013


لاہور…لاہور کے چلڈرن اسپتال میں خسرہ سے متاثرہ دو بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ پنجاب میں خسرہ سے مرنیوالوں کی تعداد 80 ہوگئی ،چلڈرن اسپتال میں جاں بحق بچوں میں 3 ماہ کا طلحہ اور 18 ماہ کا سیف علی شامل ہیں،طلحہ کا تعلق وہاڑی اور سیف کا مانگا منڈی لاہور سے ہے،چلڈرن اسپتال میں مرنے والے بچوں کی تعداد 40 ہوگئی،میو اسپتال میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید خسرہ سے متاثرہ 38 بچے لائے گئے ،17 بچوں کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں جبکہ 21 بچوں کو وارڈ میں منتقل کر دیا گیا،محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پنجاب میں رواں سال 5 ماہ کے دوران 12 ہزار 2سو 35 جبکہ لاہور میں 3 ہزار 8 سو 69 بچے خسرہ سے متاثر ہوئے،پنجاب میں جاں بحق بچوں کی تعداد 80لاہور میں خسرہ سے ہلاکتوں کی تعداد 48 تک پہنچ گئی ہے۔

Friday, 3 May 2013



لاہور … لاہور میں خسرہ کی وباء پر قابو نہیں پایا جاسکا، مختلف اسپتالوں میں خسرہ سے متاثرہ مزید 70 بچے لائے گئے، گزشتہ 4 ماہ میں اسپتالوں میں مرنے والے بچوں کی تعداد 74 ہوگئی۔ لاہور میں خسرہ کے خلاف مہم کو 4 روز ہوچکے، ویکسین بھی لگائی جارہی ہیں مگر اسپتالوں میں لائے جانے والے بچوں کی تعداد میں کمی نہیں آ رہی ۔ اس سال جنوری سے مئی تک خسرہ سے متاثرہ بچوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاویز کر گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے اسپتالوں میں مزید 70 متاثرہ بچے لائے گئے، میو اسپتال میں 47 بچوں کو داخل کیا گیا ، 16 بچوں کو انتہائی نگہداشت جبکہ 31 کو دیگر وارڈز میں رکھا گیا۔ چلڈرن اسپتال میں مزید 23 بچے لائے گئے ، میواسپتال میں اب تک 36 بچے جبکہ چلڈرن میں 38 بچے خسرہ کے باعث دم توڑ چکے ہیں

Wednesday, 1 May 2013



پشاور…موسم کی تبدیلی کے ساتھ خیبر پختونخوا میں ملیریا کے مرض میں اضافہ ہوگیا ہے۔ میڈیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر نصیب الرحمن نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ ملیریا کی بیماری بھی سر اٹھانے لگی ہے انہوں نے بتایاکہ ملیریا کی علامات میں تیز بخار اور سر درد شامل ہیں۔ شدید حملے میں مریض کا اعصابی نظام متاثر ہوتا ہے۔گذشتہ سال خیبر پختونخوا میں ملیریا کے ستر ہزار مریضوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کی گئی جبکہ رواں سال اس تعداد میں بیس فیصد اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Tuesday, 30 April 2013

لاہور…لاہور میں خسرہ سے اموات کا سلسلہ جاری ہے ، آج مزیددو بچے جاں بحق ہوگئے،ہلاکتوں کی تعداد 70سے زائد ہوگئی ، حکومت کی طرف سے بچوں کو خسرے سے بچاوٴ کے ٹیکے لگانے کا سلسلہ بھی جاری رہا۔منگل کو چلڈرن اسپتال لاہور میں دو بچے خسرہ کے باعث جاں بحق ہوگئے جن میں چونگی امرسدھو کے آٹھ ماہ کا اورنگ زیب اور پتوکی کا دو سالہ احمد شامل تھے ۔ادھر محکمہ صحت پنجاب نے خسرے سے بچاؤ کے لئے لاہور میں خصوصی مہم شروع کردی ہے جس میں چھ ماہ سے دس سال تک کے تیس لاکھ سے زائد بچوں کو خسرے سے بچاوٴ کے ٹیکے لگائے جائیں گے اور یہ مہم پانچ مئی تک جاری رہے گی جس میں خصوصی ٹیمیں گھر گھر جاکر اور سکولوں میں بچوں کو خسرے سے بچاوٴ کے ٹیکے لگائیں گی۔

Saturday, 27 April 2013



لاہور…لاہور میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران خسرہ سے متاثرہ مزید 59 بچے اسپتالوں میں لائے گئے ،جن میں سے18 بچوں کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کر دیا گیا،وزیرصحت پنجاب سلیمہ ہاشمی کا کہنا ہے کہ2012ء میں ہی ملک میں خسرہ کے ہزاروں کیسز سامنے آگئے تھے تاہم اسے وباء کانام نہیں دیا گیا۔لاہور کے میو اسپتال میں پچھلے24گھنٹوں کے دوران خسرہ سے متاثرہ مزید46بچے لائے گئے جن میں سے 18 کو انتہائی نگہداشت وارڈ جبکہ باقی28 کووارڈ میں منتقل کر دیا گیا،چلڈرن اسپتال میں بھی خسرہ سے متاثرہ مزید 13 بچے لائے گئے،میواسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس زاہد پرویز کا کہناہے کہ خسرہ سے متاثرہ زیادہ بچے شاہدرہ،چائنہ اسکیم ،بھاٹی اور ملحقہ علاقوں سے سامنے آ رہے ہیں ۔سیکریٹری صحت پنجاب عارف ندیم نے29اپریل سے5مئی تک لاہور میں انسدادِخسرہ مہم کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کی، انہوں نے کہا کہ 6ماہ سے10سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو خسرہ کے انجکشن لگائے جائینگے،اگرکوئی نجی اسکول بچوں کو انجکشن لگوانے سے انکار کرے تو اس اسکول کوسیل کردیا جائے۔ادھرصوبائی وزیر صحت سلیمہ ہاشمی کا کہنا ہے کہ وہ چند ہفتوں کیلئے عبوری حکومت میں شامل ہوئی ہیں،انہیں اندازہ نہیں تھا کہ خسرہ کی وباء کا سامنا کرنا پڑے گا،ان کاکہناہے کہ حکومت نے خسرہ سے متعلق سہولتیں دی ہیں لیکن ان سہولتوں سے فائدہ نہیں اٹھایا گیا۔

Friday, 26 April 2013



لاہور … لاہور ہائیکورٹ نے خسرہ سے بچوں کی ہلاکتوں میں اضافے کے معاملے پر سیکریٹری صحت پنجاب کو حکم دیا ہے کہ وہ پیرکو ذاتی طور پر پیش ہوکر عدالت کو خسرہ کی روک تھام کے بارے میں کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کریں۔ عدالت نے قرار دیا کہ انسانی جانوں کے معاملے پر عدالت آنکھیں بند نہیں کرسکتی۔ درخواست گزار محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ جعلی ویکسین کی وجہ سے خسرہ وباء کی شکل اختیار کر گیا مگر متعلقہ اداروں نے جعلی ویکسین کی روک تھام کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے۔ عدالت نے کیس پر مزید کارروائی 29 اپریل تک ملتوی کردی۔

Thursday, 25 April 2013

لاہور…ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر تنویر احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان 2008 میں خسرہ کی وبا کا شکار ہو چکا تھا تاہم ویکسین نہ ہونے کے باعث 2011میں خسرہ ویکسین مہم نہیں ہو سکی۔ لاہور میں میر خلیل الرحمن میموریل سوسائٹی کے زیر اہتمام خسرہ سے متعلق سیمینار کے بعد جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر تنویر کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی اصولوں کے تحت ہر 3 سال بعد خسرہ ویکسین مہم ہونی چاہیے ،2011 میں ویکسین ہوتی تو مہم شروع ہو سکتی تھی ،29 اپریل کو لاہور میں 30 لاکھ بچوں کو خسرہ کی ویکسین دی جائیگی۔ ڈبلیو ایچ او کے ایڈوائزری گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر اقبال بھٹہ کا کہنا تھاکہ گزشتہ سال 21ہزار بچے خسرے سے متاثر ہوئے، 2فیصد ہلاکتیں ہوئیں،رواں سال پنجاب میں 10 ہزار بچے خسرہ کی وبا کا شکار ہوئے، مزید بچوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر تنویر نے دعویٰ کیا ہے کہ چند ماہ میں خسرے کی وباء پر قابو پا لیا جائے گا۔

Sunday, 14 April 2013

لاہور…نگران وزیر صحت پنجاب سلیمہ ہاشمی نے کہا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں استعمال ہونے والی انسداد خسرہ کی ویکسین اب موثر نہیں رہی،نئی ویکسین کی خریداری کے لئے 18 اپریل سے فنڈ جاری کئے جائیں گے۔ لاہورمیں گورنمنٹ شاہدرہ اسپتال کے دورے کے دوران سلیمہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ میواسپتال میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے کا واقعہ افسوسناک ہے ،اسپتال انتظامیہ کو موثر اقدام کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ،انہوں نے کہا کہ خسرہ سے بچاوٴ کے لئے جس گھر کا بچہ خسرہ سے متاثر ہو گا اس کے اردگرد کے 40 گھروں میں بچوں کو ویکسین دی جائے گی،ڈینگی کے پھیلاوٴ کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر گھریلو خواتین کو انسداد ڈینگی مہم میں موثر کردار ادا کرنے کی تربیت دی جائے گی۔