Saturday, 20 April 2013


انٹاریو … این جی ٹی… کینیڈا کے صوبے انٹاریو سے تعلق رکھنے والے 4سالہ مارگن کو دنیا کے بلند قامت کتے کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے۔گنیز انتظامیہ کے تحت کی گئی پیمائش کے مطابق مارگن زمین سے کندھوں تک3اعشاریہ2فٹ(38اعشاریہ5انچ) قد کی حامل ہے جسکا وزن200پونڈ ہے۔اسکے مالکان کیتھی اور ڈیو پائن کا کہنا ہے کہ مارگن روزانہ7کپ خشک خوراک اور2کپ نرم غذا لیتی ہے۔مارگن کے مالکان کے مطابق گنیز انتظامیہ نے انکے پالتو کتے کی بلند قامت کے ریکارڈ کی تصدیق کردی ہے جسکا نام اب گنیزریکارڈ بکس کے2014کے ایڈیشن میں شامل کیا جائیگا۔

0 comments:

Post a Comment