برمنگھم…
این جی ٹی … دنیا بھر میں آجکل ماحول دوست منصوبے شروع کرنے کو بے حد
اہمیت دی جارہی ہے تاکہ فضائی آلودگی سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکے۔ برطانوی
شہر برمنگھم میں بھی ایسے ہی ایک منصوبے کی تقریب رونمائی گزشتہ روز ہوئی
جسکے تحت شہرکی خوبصورتی میں اضافہ کرنے والی شاندار آفس بلڈنگ کے باہر
دیوار کو پودوں سے لیس کردیا گیا۔220میٹر لمبی اور7میٹرجیتی جاگتی
دیوار(لیونگ وال)کا سانظارہ دیتی یہ اس دیوار کے604اسکوائر میٹر رقبے پر
صرف پودے ہی پودے نمایاں ہیں۔یورپ میں اب تک کی سب سے بڑی سبز زار دیوار کی
حیثیت سے سامنے آنے والاآفس بلڈنگ کا یہ منفرد حصہ جہاں ایک طرف ماحول
دوستی کا ثبوت پیش کررہا ہے وہیں اس نے برمنگھم شہر کی خوبصورتی کو بھی چار
چاند لگادیے ہیں۔واضح رہے کہ مکمل طور پراسٹیل فریم سے بنائی گئی اس دیوار
میں ہزاروں پودوں سے لیس خصوصی پینلز جوڑے گئے ہیں۔
Saturday, 20 April 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment