Tuesday, 16 April 2013



کینبرا....این جی ٹی.... عام طور پر عوامی مقامات میںوردی میں ملبوس پولیس والے سنجیدگی سے اپنی ڈیوٹی کی انجام دہی میں مصروف نظر آتے ہیں لیکن آسٹریلیا میں ایک زندہ دل خاتو ن پولیس نے اپنے تما م قواعد وضوابط توڑ کرایساجھوم کر دکھایا کہ سب کے مو ڈ خوشگوار ہو گئے۔یہ خاتون پولیس آفیسر وردی میں ملبوس اپنی ڈیوٹی پر تھی کہ اچانک اسے ایک معمر شخص عوامی مقام پر بلند میوزک پر نا چتا گاتا نظر آیا اور اسے دیکھنے کےلئے یہ بھی ہجوم کا حصہ بن گئی۔پہلے تو خاتو ن پولیس نے کھڑے ہو کر اس کے رقص کو دیکھنا شروع کر دیا لیکن جب رہا نہیں گیا تو اس نے کسی کی بھی پر واہ کیے بغیر میدان میں کود کر وہ رقص کیا کہ سب حیران ہی رہ گئے۔

0 comments:

Post a Comment