Friday, 19 April 2013



لندن …این جی ٹی …برطانوی دارالحکومت لندن کے رہائشی آجکل عربی امیرزادوں سے عاجز آئے ہوئے ہیں جو ان کے علاقوں میں آکر اپنی پرتعیش گاڑیوں کے ساتھ ریسنگ اور شور شرابا کرتے نظر آتے ہیں۔ لندن کے علاقے نائٹس برج کے رہائشی ناصرف پولیس حکام سے شکوہ کرتے نظر آرہے ہیں بلکہ خلیجی ریاستوں سے تین ماہ کے لیے یہاں چھٹیاں منانے کے لیے آنے والے ان نوجوان عربی منچلوں کیخلاف باقاعدہ مہم چلارہے ہیں۔ا ن لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ منچلے عربی نوجوان شام ڈھلتے ہی اپنی ملین ڈالر مالیت کی ریسنگ سپر کارز، لیمبورینی،فراریز، بگاٹیزاور دیگر پرتعیش گاڑیاں دوڑاتے پھرتے ہیں جس سے ان کی پرسکون زندگی برباد ہوگئی ہے۔یہی نہیں یہ امیرزادے 200سے زائد میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اپنی گاڑیاں سڑکوں پر دوڑاتے ہوئے کئی گاڑیوں کو اوور ٹیک کرنے کے علاوہ فٹ پاتھ پر چلتے لوگوں کی زندگی خطرے میں ڈالتے ہیں بلکہ گاڑی بے قابو ہوجانے پرخودکو بھی کسی بڑے حادثے کا شکار ہونے سے بچاتے دکھائی دیتے ہیں۔لوگوں کی شکایتوں اور درخواستوں کے بعد لندن پولیس حرکت میں آگئی ہے اور ایسے نوجوانوں کیخلاف کریک ڈاؤن اور انکوائری شروع کردی گئی ہے۔

0 comments:

Post a Comment