ریوڈی
جینرو…حال ہی میں عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ منتخب ہونے والے پوپ فرانسس
کے جولائی میں ممکنہ دورے سے قبل برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں انکے ربر
کے ماسکس کی فروخت عروج پر پہنچ چکی ہے۔ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے
پاپائے روم/ رومن کیتھولک چرچ کے266ویں پوپ76سالہ جارج ماریو برگوگلیو عرف
پوپ فرانسس جولائی کے مہینے میں ورلڈڈے آف یوتھ کے موقع کے پر لاطینی
امریکی ملک برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو پہنچیں گے۔اس موقع پر پوپ فرانسس کو
اپنے کئی ہم شکلوں کا سامنا کرنا پڑیگاکیونکہ ایک مقامی ماسک میکر نے انکے
چہرے کے خدوخال لیے ربر کے ماسکس بڑے پیمانے پر تیار کرنے شروع کردیے ہیں۔
Friday, 19 April 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment