برلن…این
جی ٹی… دنیا بھر میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل کو مدِّ نظر رکھتے ہوئے جر
منی اور سنگاپور کی یونیورسٹیز کے طالب علموں نے موٹر سائیکل کی طرح نظر
آنے والی لیکن کار کی طرح آرام دہ ٹیکسی ایجاد کر لی ہے۔ ایک مسافر کی
گنجائش رکھنے والی یہ کم وزن موٹرسائیکل ٹیکسی برقی توانائی سے 30میل فی
گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔VOI نامی یہ ٹیکسی تائیوان میں
ہو نے والے انٹرنیشنل الیکٹرک وہیکل شو میں پیش کی گئی جسے بنانے والوں کا
دعویٰ ہے کہ یہ بالکل کسی کارکی طرح محفوظ ہونے کے ساتھ ساتھ کثیرالمقاصد
بھی ہے جسے ٹیکسی کے بجائے ساما ن کی نقل و حمل کے لئے بھی استعمال کیا
جاسکتا ہے۔اس کی ایک انفرادیت یہ بھی ہے کہ اس میں عام ٹیکسیوں کے برعکس
ڈرائیونگ سیٹ پیچھے جبکہ مسافر کے بیٹھنے کی جگہ آگے بنائی گئی ہے۔اس موٹر
سائیکل ٹیکسی کو جلد ہی مارکیٹ میں متعارف کرا دیا جائے گا اور امید کی
جارہی ہے کہ گنجان آباد علاقوں میں یہ تیزی سے پذیرائی حاصل کر لے گی۔
Wednesday, 24 April 2013
ایک تیر سے دو شکار،جرمن سائنسدانوں نے موٹر سائیکل ٹیکسی ایجاد کر لی
Posted by Unknown on 18:40 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)

0 comments:
Post a Comment