Wednesday, 24 April 2013



نیویارک…شطرنج کی مشکل چالیں چلنے کے کام میں انسان کے ساتھ ساتھ اب روبوٹس بھی اس میدان میں آگئے ہیں۔ایک ذہین امریکی طالبعلم نے شطرنج کا ایسا منفرد وائرلیس روبوٹک بورڈ تیار کیا ہے جس کے ذریعے میلوں دُور بیٹھا کھلاڑی بھی اپنی چال چل سکتا ہے۔جدید ٹیکنالوجی سے مزین اس بورڈ پر رکھے مہرے دور بیٹھے کھلاڑی کی ایک دوسرے روبوٹک بورڈ پر چلی چال کو نقل کر کے ایک خودکار نظام کے تحت حرکت کرتے ہیں۔اس روبوٹک بورڈ کے ذریعے ایک چال کھلاڑی تو دوسری چال اس کی ہوبہو نقل کر کے یہ مشینی سیٹ انسانی مدد کے بغیر چلتا ہے جوکہ اپنی نوعیت کا پہلا چیس سیٹ (Chess Set) ہے۔

0 comments:

Post a Comment