ملتان…ملتان
کے نواحی علاقے بستی ملوک میں مہندی کی تقریب میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے
دلہن کو قتل کر دیا۔ دلہا کے رشتے داروں کے تشدد سے ملزم بھی ہلاک
ہوگیا۔پولیس کے مطابق ملتان کے نواحی علاقے بستی ملوک میں مہندی کی تقریب
ہورہی تھی۔ اس دوران ملزم اصغر نے دلہن پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر
جاں بحق ہوگئی۔ تقریب میں موجود دلہا کے رشتے داروں نے ملزم اصغر کو پکڑ کر
تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ بھی ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم اصغر
مقتولہ کو پسند کرتا تھا اور اس سےشادی کرنا چاہتا تھا۔ پولیس معاملے کی
تفتیش کررہی ہے۔
Sunday, 14 April 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment