ہوچی
منہ سٹی …دنیا میں آپ نے کئی جدید انداز کے پل دیکھے ہونگے لیکن ایسا
منفرد پُل شاید ہی کہیں دیکھا ہو جوناصرف دیوہیکل ڈریگن کی صورت میں تعمیر
کیا گیاہے بلکہ اُسی کی طرح آگ کا شعلہ بھی اُگلتاہے۔ویتنام کے شہر ڈاننگ
میں ماہرانجینئرزنے6سو 66میٹرلمبااور37اعشاریہ5میٹر چوڑا ایسا جدید پُل
تعمیر کیا ہے جو ہوبہوڈریگن سے مشابہت رکھتا ہے۔ 1ہزار ٹن وزنی اسٹیل، لوہے
اور کنکریٹ سے تعمیر کئے گئے اس ڈریگن پُل پر ٹریفک کی آمد و رفت اورپیدل
چلنے والوں کیلئے 6 مختلف راستے بنائے گئے ہیں۔85ملین ڈالر کی لاگت سے 4سال
میں مکمل ہونے والے اس پُل کو حقیقت سے قریب تر بنانے کیلئے ایسا انتظام
بھی کیا گیا ہے کہ یہ دیوہیکل ڈریگن پل اپنے منہ سے آگ بھی اُگلتا نظر آتا
ہے ۔دریائے ہین پر تعمیر کردہ15ہزارجدید رنگ برنگی LEDلائٹوں سے مزین یہ
دلکش اورانوکھا ڈریگن پُل حال ہی میں ٹریفک کی آمدو رفت کیلئے کھول دیا گیا
ہے۔
Tuesday, 30 April 2013
ویتنام میں منفردآگ اُگلتا ڈریگن پُل ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا
Posted by Unknown on 01:26 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment