Monday, 22 April 2013



تہران… این جی ٹی… ایران کے دارالحکومت تہران میں مشرقِ وسطیٰ کا سب سے بڑا برڈ پارک تیار ہوگیا ہے جسے رواں ماہ کے آخر میں عام عوام کے لیے کھول دیا جائیگا۔ 24 ہیکڑ رقبے پر محیط پرندوں کے سب سے بڑے پارک میں فی الحال نادر و نایاب اقسام کے کم و بیش1ہزار500پرندے رکھے گئے ہیں جن کی تعداد بڑھا کر7ہزار500تک پہنچادی جائیگی۔برڈ پارک کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جہاں16ہیکڑ رقبے پر نا اُڑنے والے پرندے جبکہ6ہیکڑ رقبے پر اُڑنے والے پرندوں کو پنجروں میں قید کرکے رکھا گیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment