Monday, 22 April 2013



نیویارک… این جی ٹی… شعلہ بیانی اور قلم سے آگ لگانے کے محاورے تو آپ نے کئی بار سنے ہونگے لیکن اب ایک ایسا قلم تیار کر لیاگیا ہے جومحاورتاً نہیں بلکہ حقیقی شعلہ بھڑکانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔ایک امریکی کمپنی کا تیار کردہ"فائر اسٹرایکر" نامی اس قلم کو سورج کی روشنی میں ایک خاص زاویے پررکھنے کے بعد کسی بھی چیزکو جلا کر بھسم کیا جا سکتا ہے ۔آگ اگلنے والے اس پین کو دوحصوں میں تقسیم کر دینے کے بعد جیسے ہی دو پتھروں کی طرح آپس میں رگڑا جائے تو اس قلم میں سے پہلے توچنگاریاں نکلتی ہیں جو شعلے کی صورت اختیار کرلینے کے بعد آگ جلانے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔45ڈالر کے اس انوکھے قلم کو استعمال کرنے سے ایک طرف تو ماچس کی ضرورت ختم ہوجاتی ہے اور دوسری طرف پتھروں کو رگڑ کر آگ بھڑکانے کا قدیم طریقہ کار بھی یاد آجاتا ہے

0 comments:

Post a Comment