لندن…شیر
کو دیکھ کر ہر کسی کی ٹانگیں خوف سے تھرتھرانے لگتی ہیں تاہم اگر یہی شیر
کسی چڑیا گھر کے مہمان ہوں تو وہاں ان کے نگہبان بناء کسی خوف کے ان کی
دیکھ بھال بھی کرتے نظر آتے ہیں۔برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 50سالہ ایلکس
لارنٹی کا نام بھی ایسے ہی نگہبانوں میں شمار کیا جاتا ہے جن کا روزمرہ
معمول ہی شیر کا بناؤ سنگھار کرنا ہے۔جنگل کا بادشاہ شیر چاہے جنگل میں ہو
یا پنجرے میں ہار سنگھاراسکے لیے بھی بے حد اہمیت رکھتا ہے اور اس وڈیو میں
نظر آتا نظارہ بھی کچھ مختلف نہیں۔جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ کے لائن
پارک میں موجود9سالہ جمونامی یہ شیر بھی اپنے نگہبان لارنٹی سے بے حد مانوس
ہے جبھی تو اسکے ایک اشارے پر ناصرف نیچے لیٹتے ہوئے اپنے بال بنواتا ہے
بلکہ انتہائی نفاست سے اپنے ناخنوں کی فائلنگ اور مینی کیور بھی کرواتا ہے۔
Wednesday, 24 April 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)

0 comments:
Post a Comment