ٹوکیو…این
جی ٹی …جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں کالج کے طالبعلموں نے سب سے لمبارول
کیک تیار کرکے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔ کنفیکشنری(مٹھائیاں تیار کرنے والے)
کیٹرنگ کالج کے90طالبعلموں پر مشتمل ٹیم نے130اعشاریہ68میٹر لمبا رول کیک
تیار کیا جس میں 54کلوگرام میدہ،43کلوگرام چینی اور2ہزار682انڈے استعمال
میں لائے گئے۔اس طویل ترین کیک کوتیار کرنے کے بعد 100کلوگرام پھینٹی ہوئی
کریم،10کلوگرام چینی کا شیرہ اور45گرام سونے کے ذرات سمیت دیگر اشیاء سے
سجایا گیا۔جاپانی طالبعلموں کے اس منفرد کارنامے کو گینز انتظامیہ نے جانچ
پڑتال اور مکمل پیمائش کے بعد دنیا کے طویل ترین رول کیک کی حیثیت سے گینز
ریکارڈ بکس میں شامل کرلیا اور موقع پر موجود طلباء کو اعزازی سند سے
نوازا۔
Saturday, 20 April 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment