Sunday 28 April 2013


دبئی …دبئی کے چور اُچکے ہوشیار ہوجائیں کیونکہ سپر فاسٹ لمبورگنی کے بعد دبئی پولیس کوہائی ٹیک اور تیز رفتار فراری گاڑیاں بھی مل گئی ہیں۔دبئی پولیس کی کرائم فائٹنگ فلیٹ میں لمبورگنی گاڑیاں شامل کرنے کے ٹھیک دو ہفتے بعد اب انہیں تیز رفتار فراریز بھی مل گئی ہیں جن کی مدد سے بھاگتے مجرموں کاان اسپورٹس کاروں میں پیچھا کرنا بیحد آسان ہوگیا ہے۔دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کے سامنے ہونے والی تقریبِ رونمائی میں فراری ایف ایف گاڑیوں کو دبئی پولیس کی ہری و سفید برانڈنگ کیساتھ متعارف کروایا گیا۔ دو ہفتے قبل پٹرولنگ پولیس کی نفری کا حصہ بنائی گئیں2ملین درہم مالیت کی لمبورگنی ایونٹ ڈور کیساتھ اب اٹالین برانڈ کی فراری گاڑیوں کی شمولیت نے دبئی پولیس کے محکمے کو مزید اپ گریڈ کردیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment