Sunday 14 April 2013



کوالالمپور…ناریل چھیلنا اور توڑنا انتہائی محنت طلب کام ہے جس کے لیے کسی اوزارکی ضرورت یقینی پیش آتی ہے لیکن اس مقصد کے لیے ملائیشیا کے کنگ فو ماسٹر کے لیے تو اُس کی انگلی ہی بہترین ہتھیار ثابت ہوتی ہے۔اٹلی کے شہر میلان میں ایک شوکے دوران ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے57سالہ کنگ فو ماسٹرہو اَنگ ہوئی(Ho Eng Hui)نے صرف اپنی اُنگلی کی طاقت سے فقط12اعشاریہ15سیکنڈ میں تیز رفتاری سے چار ناریلوں میں سوراخ کردکھانے کا منفرد کارنامہ سر انجام دیا۔اس مقصد کے لیے ضروری تھا کہ تمام ناریل کم از کم دس دن قبل درخت سے اُتارے گئے ہوں جبکہ سوراخ ہونے پر اُسکا پانی باہر آئے۔کنگ فو مہارت کا عملی مظاہرہ پیش کرتے ہوئے ہو اَنگ ہوئی نے چار ناریلوں میں سوراخ کرنے کاکارنامہ کامیابی سے مکمل کیاجس پر اُنکا نام گینز ریکارڈ بکس میں درج کرلیا گیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی یہ ریکارڈ ہو اَنگ ہوئی کے پاس ہی تھا جو انہوں نے 30اعشاریہ18سیکنڈوں میں چار ناریلوں میں سوراخ کرتے ہوئے قائم کیا تھا۔

0 comments:

Post a Comment