Tuesday, 23 April 2013

Those who trust in their Lord.

Posted by Unknown on 04:38 with No comments
اپنے رب پر توکل کرنے والے

ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "مجھ پر امتیں پیش کی گئیں۔ ایک نبی گزرا کہ جس کے ساتھ پوری ایک امت تھی۔ اور ایک نبی گزرا کہ اس کے ساتھ کچھ افراد تھے۔ اور ایک نبی گزرا کہ جن کے ساتھ دس لوگ تھے۔ اور ایک نبی گزرا کہ جن کے ساتھ پانچ لوگ تھے۔ اور ایک نبی دیکھا کہ جو اکیلے ہی گزر رہا تھا۔ پھر میں نے دیکھا کہ ایک بہت بڑا گروہ ہے۔
میں نے سیدنا جبریل علیہ السلام سے پوچھا کہ: کیا یہ میری امت ہے؟
انہوں نے کہا: نہیں! بلکہ افق کی جانب دیکھیں۔ میں نے دیکھا تو ایک اور بہت بڑا گروہ تھا۔ انہوں نے فرمایا کہ : یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت ہے، اور ان کے آگے آگے ستر ہزار لوگ وہ ہیں جن پر نہ کوئی حساب ہوگا اور نہ عذاب۔
میں نے کہا: اس کی کیا وجہ ہے؟
انہوں نے بتایا کہ : یہ وہ لوگ ہیں جو نہ آگ سےداغ لگواتے ہیں، نہ کسی سے دم جھاڑ طلب کرتے ہیں، اور نہ بدشگونی لیتے ہیں، بلکہ صرف اپنے رب پر ہی توکل کرتے ہیں۔"

(صحیح بخاری 6541)

0 comments:

Post a Comment