Sunday 28 April 2013


خواتین کا دماغ مردوں سے چھوٹا نکلا:تحقیق

یہ بات اب مذاق نہیں رہی کہ صنف نازک کا دماغ مردوں کے مقابلے میں چھوٹا ہوتا ہے۔
امریکی طبی ماہرین نے یہ بات ثابت کر دی ہے کہ مرد خواتین کے مقابلے میں 8 گنا بڑے دماغ کے مالک ہوتے ہیں۔ تاہم ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ خواتین کا دماغ چھوٹا ہونے کے باوجود مردوں کے دماغ کی بہ نسبت زیادہ ذہنی صلاحیتوں کا مالک ہوتا ہے۔
تحقیق کے مطابق خواتین کم توانائی دکھا کے اور کم خلیے استعمال کر کے مردوں کی بہ نسبت زیادہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دفاتر میں ہر دس منٹ کے دوران خواتین 4.9 اور مرد 4.3 منٹ کام کرتے ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق خواتین کا یاداشت والا حصہ مردوں کے دماغ سے زیادہ مضبوط ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ خواتین مردوں کی نسبت بہت ساری باتیں زیادہ دیر یاد رکھتی ہیں۔

0 comments:

Post a Comment