ہانگ
کانگ…این جی ٹی…ڈچ آرٹسٹ کی تیار کردہ 50فٹ کی بطخ کا ورلڈ ٹورکامیابی سے
جاری ہے اور اب یہ دنیا کے دس ممالک کا کامیاب سفر مکمل کر کے لو گوں کی
تفریح کیلئے ہانگ کانگ پہنچ گئی ہے۔ بچوں کے کھیلنے کیلئے استعمال کی جانے
والی پلاسٹک کی کھلونا بطخ سے متا ثر ہو کر اس 50فٹ کی بطخ کو تیا ر کیاگیا
تھا جس نے 2007ء میں اپنا سفر شروع کیا جو 10ممالک اور 12شہروں کے دریاؤں
میں تیرنے کے بعد سب کی توجہ حاصل کرچکی ہے۔ پیلی رنگت کی حامل اس بطخ کو
ہو ا بھر کر پھلایا گیا ہے جو بچوں اور بڑوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے
کیلئے دنیا کے مختلف شہروں کی جھیلوں، نہروں اور دریاؤں پر تیرتے ہوئے سفر
کررہی ہے اور کئی سال پہلے شروع کیا گیا اس کا یہ سفر اب بھی جاری ہے جوکہ
اپنی انفرادیت اور نیک مقصد کے باعث کافی پسند کی جارہی ہے۔
Friday, 3 May 2013
دیوہیکل بطخ کا ورلڈ ٹور،10ممالک کے بعد ہانگ کانگ پہنچ گئی
Posted by Unknown on 05:32 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment