واشنگٹن…این
جی ٹی…امریکی خلائی ادارے ناسا نے سورج کی نئی فوٹیج جاری کردی ہے جس میں
شمسی دھماکوں کے مناظر کو بخوبی دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو میں نظر آتے
مناظر میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ سورج میں ہونے والے برقی
مقناطیسی دھماکے کے نتیجے میں 5سو کلومیٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے ایک بڑا
اور رنگین شعلہ برآمد ہوا۔ سورج کی سطح سے تقریباً 8لاکھ کلومیٹردور خلا
میں وسیع پیمانے پر پھیلنے والے اس شعلے کو دائرے کی شکل میں واضح طور پر
اس فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ان مناظر میں ہرے، پیلے اور نیلے رنگوں سے
بنتی الٹراوائلٹ حرکات سورج کی سطح کو مبہوت کن لینڈ اسکیپ کی شکل میں
نمایاں کرتی نظر آرہی ہیں۔
Friday, 3 May 2013
ناسا نے سورج پر ہونے والے دھما کوں کی نئی فوٹیج جاری کردی
Posted by Unknown on 05:34 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment