Thursday, 16 May 2013


کراچی … کراچی میں ڈینگی کے مرض میں تیز ی آگئی، رواں سال اب تک 113 سے زائد افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ڈینگی سرویلینس سیل کے مطابق رواں سال کراچی میں 113 جبکہ اندرون سندھ میں اب تک ایک مریض میں ڈینگی کی تصدیق ہو ئی ہے۔ ڈینگی سرویلینس سیل کے انچارج ڈاکٹر شکیل ملک کا کہنا ہے کہ قبل از وقت بارشوں کے باعث ڈینگی کی شدت بڑھی ہے، عوام کو چاہئے کہ صفائی ستھرائی کا خاص خیا ل رکھیں، مچھر مار ادویات کا استعمال ضرور کریں تاکہ اس مرض سے بچ سکیں۔

0 comments:

Post a Comment