Thursday 16 May 2013


ٹوکیو … ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ خواتین کا مدافعتی نظام مردوں کے مقابلے میں دیر سے بوڑھا ہوتا ہے، اس سے لئے خواتین کی عمر لمبی ہوتی ہے۔ جاپانی سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ عمر کے ساتھ ساتھ مردوں کا مدافعتی نظام کمزور ہونے سے ان کی عمر کم ہو جاتی ہے۔ سائنسی جریدے میں چھپنے والی تحقیق کے مطابق مدافعتی نظام جسم میں سرطان اور انفیکشن کے خلاف مدافعت پیدا کرتا ہے اوراس نظام میں کمزوری کے باعث ہی خطرناک بیماریاں حملہ آور ہوتی ہیں۔

0 comments:

Post a Comment