Thursday 30 May 2013


سین جوز…این جی ٹی …دنیا میں اپنی نوعیت کے کئی منفرد اور عجب غضب مقامات آپ نے دیکھے ہونگے لیکن جمہوریہ کوسٹا رِیکا میں گھنے درختوں کے اوپر زمین سے کئی فٹ بلندی پرقائم کردہ ایسی کالونی شاید ہی کہیں دیکھی ہو۔ گھنے جنگلات میں بلند درختوں پر تعمیر کی جانیوالی” فنسابیلا وزٹا“نامی اس انوکھی کالونی کا کل رقبہ 600ایکڑ پر محیط ہے جہاں کل 27 خاندان رہائش پذیر ہیں۔قدرتی ماحول میں قائم کردہ اس محلے کے باسیوں نے آپس میں رابطے اور ایک دوسرے کے گھر تک باآسانی رسائی حاصل کرلینے کیلئے لکڑی کے پل بھی تعمیر کئے ہوئے ہیں۔مکمل طور پر لکڑی کی تراش خراش سے قائم کردہ یہ منفرد ٹری ہاؤس کالونی ناصرف اپنی انفرادیت اور دلکشی کے باعث سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے بلکہ فن تعمیر کا انوکھا نمونہ بھی ہے۔

0 comments:

Post a Comment